وفاق کابجلی کی4 تقسیم کار کمپنیوں کو صوبوں کے ماتحت کرنےکا فیصلہ

Jan 25, 2021 | 14:34:PM
وفاق کابجلی کی4 تقسیم کار کمپنیوں کو صوبوں کے ماتحت کرنےکا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وفاقی حکومت نے بھاری خسارے کی شکار 4 اہم بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں سےجان چھڑانے کافیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق چاروں بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو صوبوں کو دینے کے لئے معاملہ سی سی آئی لے جانے کافیصلہ کیا گیا ۔ وفاقی حکومت نے حیدر آباد اور سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنیاں سندھ جبکہ پشاور اور ٹرائبل الیکٹرک سپلائی کمپنیاں خیبر پختونخوا حکومت کو دینے کا منصوبہ بنایا ہے اور اس سلسلے میں پاور ڈویژن کو معاملہ مشترکہ مفادات کونسل میں لے جانے کی تیاری کی ہدایت کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق بجلی چوری، ترسیل اور تقسیم کے نقصانات سنگین مسئلہ بن چکا ہے جبکہ بلوں کی عدم ادائیگی بھی ایک بڑا مسئلہ ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے سالانہ نقصانات 38.69 فیصد پر پہنچ چکے ہیں اور ٹرائبل الیکٹرک سپلائی کمپنی کے نقصانات 16.19 فیصد ہیں جبکہ سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنی کے سالانہ نقصانات 36.27 فیصد  اور حیدر آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کے نقصانات 28.82 فیصد پر پہنچ گئے۔