زائد اثاثے،منی لانڈرنگ،خواجہ آصف کیخلاف 4 افراد کا بیان ریکارڈ

Jan 25, 2021 | 14:42:PM
  زائد اثاثے،منی لانڈرنگ،خواجہ آصف کیخلاف 4 افراد کا بیان ریکارڈ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) خواجہ آصف کے خلاف زائد اثاثوں اور منی لانڈرنگ تحقیقات میں پیش رفت، 4 افراد نے بیانات ریکارڈ کرا دئیے۔

نیب دستاویزات کے مطابق نجی بینک کے چپڑاسی انوار نے اکاؤنٹ میں 2 کروڑ 80 لاکھ روپے جمع کرائے، چپڑاسی کے مطابق سینئر افسروں کے کہنے پر رقم جمع کرائی۔ خواجہ آصف کے بھتیجے سلطان عزیز نے بھی 2 کروڑ روپے جمع کرائے۔ خواجہ سلطان کے مطابق ان کی ہی رقم ان کے اکاؤنٹ میں جمع کرائی گئی۔نیب دستاویزات کے مطابق سیاسی کارکن عبدالوحید نے بھی 3 کروڑ اکاؤنٹ میں جمع کرائے۔ سرمد اعجاز نے 50 لاکھ روپے نکلوا کر خواجہ آصف کے حوالے کئے یہ ساری رقم کہاں سے آئی خواجہ آصف تاحال جواب نہیں دے سکے۔