کےفور منصوبے کی عدم تکمیل،سندھ ہائیکورٹ کا وفاق اور سندھ کو نوٹس
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سندھ ہائی کورٹ نے کے فور منصوبہ کی عدم تکمیل پر وفاقی وزارت ترقی و منصوبہ بندی اور سندھ حکومت کو نوٹس جاری کر دیئے۔
سندھ ہائی کورٹ میں کراچی میں پانی کی قلت اور کے فور منصوبہ کی عدم تکمیل سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخوست گزار نے عدالت کو بتایا کہ کے فور منصوبہ فنڈز کی کمی کی وجہ سے التوا کا شکار ہے۔درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ کراچی والے پینے کے پانی کو ترس رہے ہیں۔ سندھ اور وفاق کے درمیان تنازعات کا خمیازہ کراچی والے بھگت رہے ہیں۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ وزرا صرف بیانات دیتے ہیں کہ ترقیاتی منصوبے تیزی سے مکمل ہوں گے۔سماعت کے بعد عدالت نے وفاقی وزارت ترقی و منصوبہ بندی اور سندھ حکومت کو نوٹس جاری کر دیے۔ وفاقی حکومت سے کے فور منصوبے کی تفصیلات اور جواب طلب کرلیا۔