زرداری اینڈ کمپنی بہت پیچھے ، 3 سال بعد بھی کوئی چانس نہیں: فواد چودھری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا کہ زرداری اینڈ کمپنی بہت پیچھے رہ گئی 3 سال بعد بھی ان کا کوئی چانس نہیں۔
فواد چودھری نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہر 3 ماہ کے بعد زرداری اینڈ کمپنی کو لگتا ہے کہ اگلے تین ماہ بہت اہم ہیں، پھر وقت گزر جاتا ہے اور نیا بیان آتا ہے اگلے 3 ماہ بہت اہم ہیں۔زرداری صاحب آپ بہت پیچھے رہ گئے ۔ گرد اتنی ہے کہ آپ کو راستہ نہیں مل رہا اس لئے آپ بزنس پر توجہ دیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز آصف زرداری نے پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری چودھری منظور احمد سے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران کہا تھا کہ حکومت کو گھر بھیجنا اس وقت بہت ضروری ہو چکا ہے۔اناڑی حکمرانوں کی نااہلی سے ملک کسی بڑے حادثے کا شکار ہو سکتا ہے۔