فیصل آباد اور لاہور میں اساتذہ اور طلبا میں کورونا وائرس کی تصدیق

Jan 25, 2021 | 15:36:PM
فیصل آباد اور لاہور میں اساتذہ اور طلبا میں کورونا وائرس کی تصدیق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)فیصل آباد میں 24 گھنٹوں کے دوران 6 طلبا اور 2 اساتذہ میں کرونا وائرس کی تصديق ہوگئی ہے جبکہ لاہور میں بھی اساتذہ میں کورونا کیسز سامنے آئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیر کولاہورکے 8 اساتذہ میں کورونا وائرس کی تصديق ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت نے متعلقہ اساتذہ کو قرنطينہ کرنے کی ہدايت کردی ہے۔ ان اسکولوں میں گورنمنٹ گرلزاسکول رائیونڈ کی 2،گورنمنٹ بوائزا سکول ٹھوکر نیاز بیگ کے3 اساتذہ  شامل ہیں۔ ان کےعلاوہ گورنمنٹ ہائی اسکول اعوان ٹاؤن میں1اور جوہرٹاون کےنجی اسکول میں 2 اساتذہ کے ٹیسٹ مثبت آئےہیں۔

ادھرفیصل  آباد کےگورنمنٹ ہائی اسکول کے5 طلبا اور1 استاد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔گورنمنٹ ہائی اسکول سمندری میں 1 استاد اور 1 بچے کی رپورٹ مثبت آئی۔ محکمہ صحت کے مطابق کورونا کے شکار طلبا اور اساتذہ کو قرنطینہ کردیا گیاہے۔