کوروناوبا کے خاتمے تک قرضوں کی ادائیگی میں رعایت دی جائے: عمران خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کے زیراہتمام تجارت وترقی سے متعلق کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترقی پذیرملکوں کوبلاتعطل ویکسین فراہم کی جائے۔ عالمی سطح پر ویکسین کی دستیابی میں ابھی وقت درکار ہے۔وبا کے خاتمے تک مقروض ملکوں کو قرضوں کی ادائیگی میں رعایت دی جائے۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان نےچوتھے سیشن سے ورچوئل خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کورونا بلاتفریق امیر اور غریب سب کو متاثر کررہا ہے ہمیں لوگوں کو وبا اور بھوک سے ہلاکت سے بچانا ہے۔وبا کے تدارک کے لئے سہولیات میں اضافہ کیا جائے۔ کورونا سے بچاؤ کی ویکسین ترقی یافتہ ممالک میں لگائی جارہی ہے۔انہوں نے مزیدکہا کہ دنیا کواس وقت صحت عامہ اور معاشی حوالے سے غیر معمولی بحران کا سامنا ہے۔ کورونا سے پسماندہ ممالک اور ان کے عوام سب سے زیادہ متاثر ہوئے۔وبا کی صورتحال میں لاکھوں افراد خط غربت سےنیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہوگئے۔