این سی او سی کا اجلاس،  کورونا کی دوسری لہر اور حکومتی اقدامات پر غور

Jan 25, 2021 | 16:45:PM
این سی او سی کا اجلاس،  کورونا کی دوسری لہر اور حکومتی اقدامات پر غور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے معیاری و مؤثر کورونا ویکسین کی خریداری پر زور دیتے ہوئے کہا حکومت کورونا ویکسی نیشن کرنےوالے افرادکاریکارڈمرتب کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل محمودالرحمان کی زیرصدارت این سی اوسی میں اجلاس ہوا، اجلاس میں ڈاکٹر فیصل سلطان، ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر صفدر رانا ، وزارت قومی صحت اور متعلقہ حکام شریک ہوئے جبکہ سیکریٹری ہیلتھ عامر خواجہ اور چاروں صوبوں کے نمائندے ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔اجلاس میں کورونا کی دوسری لہر اور حکومتی اقدامات پر غور کیا گیااور چیف سیکرٹریز نے کورونا کیسز سمیت ایس او پیز پر عملدرآمد سے متعلق بریفنگ میں کہا کہ صوبوں میں ایس او پیز پرعملدرآمد پرسخت اقدامات جاری ہیں، ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کو جرمانے کیےجا رہے ہیں۔

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی پرریسٹورنٹس، کاروباری مراکزکوجرمانے کیےجا رہے ہیں، صوبوں میں ایس اوپیزکی خلاف ورزی پر املاک سیل کی ہیں۔وزارت صحت حکام نے بیرون ملک سےآنےوالےمسافروں کی ٹیسٹنگ پربریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ برطانیہ اور جنوبی افریقہ سےآنےوالوں کی ایئرپورٹس پر ٹیسٹنگ ہورہی ہے، ٹیسٹ مثبت آنےپرمسافروں کوقرنطینہ منتقل کیاجاتاہے۔اجلاس میں کورونا ویکسین کی دستیابی اور تقسیم پر غور کیا گیا ، این سی او سی نے معیاری و مؤثر کورونا ویکسین خریداری پر زور دیتے ہوئے کہا حکومت کورونا ویکسی نیشن کرنےوالے افرادکاریکارڈمرتب کرےگی، بیرون ملک سے آئے مسافر کورونا ویکسی نیشن کاریکارڈ فراہم کریں گے اور حکومت بیرون ملک سے آئے ویکسینیٹڈ مسافروں کا ریکارڈ مرتب کرے گی۔