پنجاب کابینہ کا اجلاس ،اہم فیصلوں کی منظوری

Jan 25, 2021 | 18:48:PM

(24نیوز)پنجاب کابینہ کا صوبے کے ہر شہری کو ہیلتھ کوریج فراہم کرنے کا فیصلہ،پنجاب کی 100فیصد آبادی کو دسمبر2021تک ہیلتھ انشورنس فراہم کرنے کیلئے یونیورسیل ہیلتھ کوریج پروگرام کی منظوری دے دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت کابینہ کا اجلا س ہوا جس میں اہم فیلوں کی منظوری دی گئی، منظور کئے گئے فیصلوں کے مطابق بھکر میں تھل یونیورسٹی قائم کی جائے گی۔لاہور سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے قیام کا اصولی فیصلہ کیا گیا، متروکہ وقف املاک اورڈسپلیسڈ پرسنز لاز (Repeal) ایکٹ1975ئ میں ترامیم،سیالکوٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی اورآب پاک اتھارٹی (اپائمنٹ اینڈ کنڈیشنز آف سروس)رولز 2020کی اصولی منظوری دی گئی،ضلع بھکر میں آرمی ویلفیئر سکیم کیلئے الاٹ کردہ 1626ایکڑاور2کنال اراضی کے متبادل زمین دینے ما بھی فیصلہ کیا گیا،اس کے علاوہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی ایکٹ 2014کی شق 19 کے تحت املاک کی منتقلی اورمینجمنٹ کے مسودہ قانون،ڈاکخانوں کے ذریعے موٹرو ہیکلز ٹیکسوں کی وصولی کااختیار واپس لینے ، اربن ایموایبل پراپرٹی ٹیکس ایکٹ 1958ء میں ترمیم کا فیصلہ ،نادہندگان کی جائیدادیں سیل کرنے کا اختیار محکمہ ایکسائز کو ہوگا انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب کوخیبر پختوانخوامیں سرگرمیاں شروع کرنے کی اجازت دینے کی منظوری دی گئی ۔راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی ایکٹ 2020میں ترامیم ، اتھارٹی کودیئے قرضے کی باقی رقم دیگر مدات میں استعمال کرنے کی اجازت، پنجاب پولیس میں ڈی ایس پی اورایس پی کی ترقی کیلئے سروس رولز کی اصولی منظوری کا بھی فیصلہ کیاگیا، سرگودھا اورراولپنڈی میں انسداد دہشتگردی کی دو عدالتیں بند، گورنمنٹ رولز آف بزنس برائے ساو¿تھ پنجاب کی اصولی منظوری دی گئی۔ 

مزیدخبریں