اتنی بد امنی کبھی نہ دیکھی۔۔سپیکر پنجاب اسمبلی حکومت پر برہم

Jan 25, 2021 | 18:57:PM
اتنی بد امنی کبھی نہ دیکھی۔۔سپیکر پنجاب اسمبلی حکومت پر برہم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے امن و امان کی صورتحال پربرہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ چالیس سال میں ایسی بدتر صورتحال کبھی نہیں دیکھی۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے سپیکر چوہدری پرویز الٰہی کا امن و امان کی خراب صورتحال پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہنا تھا کہ چالیس سال ہو گئے ایسی امن و امان کی بد تر صورتحال کبھی نہیں دیکھی۔
 پرویز الہٰی نے مزید کہا کہ حکومت سکون سے بیٹھی ہے، ڈاکو بسیں لوٹ کر آرا م سے نکل جاتے ہیں۔ڈاکوﺅں کے ہاتھوں لٹنے والوں کی کسی جگہ پر داد رسی نہیں ہوتی  اورنہ ہی ڈاکوﺅں کو سزائیں ملتی ہیں۔