وزیر اعظم سے وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کی ملاقات، ڈرون اتھارٹی کے قیام سے متعلق بریفنگ

Jan 25, 2021 | 19:00:PM

(24نیوز)وزیرِ اعظم عمران خان سے وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد حسین چودھری کی ملاقات، ملاقات میں وزیرِ اعظم کو ڈرون اتھارٹی آرڈیننس کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق فواد چودھری نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈرون اتھارٹی کے قیام سے ڈرون ٹیکنالوجی کو مختلف شعبوں میں ریسرچ، امن و امان کے قیام میں معاونت، سرچ اینڈ ریسکیو آپریشنز، لاجسٹکس، زراعت اور متعدد شعبوں میں پر امن مقاصد کیلئے استعمال کیا جائے گا۔ اسکے علاوہ صحت اور الیکٹرک وہیکل کے حوالے سے وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی کی کامیابیوں اور انکے مقامی مصنوعات اور برآمدات پر مثبت اثرات سے آگاہ کیا گیا، وزیرِ اعظم نے وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی کے اقدامات کو سراہا۔

مزیدخبریں