امتحانات میں شریک طالب علموں کی بائیومیٹرک حاضری لگانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ملتان بورڈ نےمیٹرک اور انٹر امتحانات میں شفافیت برقرار رکھنے کےلئے طالب علموں کی حاضری بائیو میٹر ک کے ذریعے لگانے کا فیصلہ کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق کنٹرولر امتحانات ملتان بورڈ حافظ اسماعیل کاکہنا ہے کہ بائیو میٹرک حاضری لگوانے کا مقصد امتحانات مین شفافیت لانا ہے۔انہوں نے کہا کہ امتحانات کے سینٹرز میں بائیو میٹرک مشینیں لگائی جائینگی ۔بائیو میٹرک حاضری سے اصل امیدوار کی جگہ کوئی دوسرا امتحانات نہیں دے سکے گا۔380 سینٹرز کو بائیومیٹرک بنایاجائیگا۔