(24 نیوز) وزیر اعظم کا چیئرمین نادرا کی تعیناتی کا عمل شروع نہ کرنے پر اظہار برہمی،وزارت داخلہ کو چیئرمین نادار کی تعیناتی کا عمل فوری شروع کرنیکی ہدایت۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے نئے چیئرمین نادرا کی تعینات نہ ہونے پر اظہاربرہمی کرتے ہوئے وزارت داخلہ کو چیئرمین نادرا کے تقرر کا عمل فاسٹ ٹریک بنیادوں پر کرنے کی ہدایت کردی۔ واضع رہے کہ لیگی حکومت نے 2015 میں عثمان مبین کو 3 سال کیلئے چیئرمین نادرا تعینات کیا تھا ۔ لیگی حکومت نے جاتے جاتے 2018 میں عثمان مبین کی 3 سال کیلئے از سر نو تعیناتی کردی تھی۔