کپل شرما شوبند کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) کورونا وائرس کے باعث سونی ٹی وی انتظامیہ نے ’کپل شرما شو‘ کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کورونا وجہ سے ایک تو فلمز کم بن رہی ہیں اور وائرس پھیلنے کے خدشے کے پیش نظر شو میں عوام کی شرکت پر بھی پابندی ہے جب کہ کم فلمز کی وجہ سے پروموشن متاثر ہوئی ہے اور یہی وجہ ہے کہ ’کپل شرما شو‘ کو اگلے ماہ فروری سے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، شو کی ٹیم کے مطابق جب حالات نارمل ہوں گے تو ’کپل شرما شودوبارہ شروع کیا جائے گا۔
واضع رہے کہ کپل شرما شو نہ صرف بھارت بلکہ پاکستان میں بھی بے حد پسند کیا جاتاہے۔ پاکستانی کامیڈین نسیم وکی بھی شو کا حصہ رہ چکے ہیں۔کپل کامیڈی شو صرف عوام ہی نہیں بلکہ بھارتی اداکاروں کو بھی بے حد پسند ہے تاہم کورونا وائرس کے باعث لاک ڈائون نے جہاں دیگر کاروبار کو متاثر کیا ہے وہیں ’کپل شرما شو‘ بھی مالی مشکلات کا شکار ہے۔