ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کے اہم کردار انتقال کر گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ترکی کی مقبول ڈراما سیریز دیریلیش ارطغرل جسے پی ٹی وی پر ارطغرل غازی کے نام سے نشر کیا جا رہا ہے، میں کام کرنے والے اداکار آئبرک پیکچن کا انتقال ہوگیا ہے جن کو پاکستان میں لوگ ارتک بے کے نام سے بھی جانتے ہیں۔
آئبرک پیکچن کے انتقال کی خبر ارطغرل غازی کے ہدایت کار اور پروڈیوسر مہمت بوزداغ نے سوشل میڈیا سائٹس پر شیئر کی۔انہوں نے لکھا کہ ہمارے پیارے آئبرک پیکچن، جنہوں نے ارطغرل میں اپنی اداکاری سے روح کا اضافہ کیا، کا انتقال ہوگیا۔ میں اللہ سے اپنے بھائی کے لیے رحم کی دعا کرتا ہوں اور خاندان اور مداحوں کے لیے صبر کی خواہش کرتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: سکولوں میں سالانہ امتحانات کب ہونگے؟ نئی تاریخ آگئی
آئبرک پیکچن 22 مئی 1970 کو پیدا ہوئے اور 2001 سے وہ اداکار کے طور پر کام کررہے تھے۔انہوں نے متعدد فلموں اور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔دیریلیش ارطغرل میں ارکت بے کے کردار سے انہیں عالمی شہرت ملی، وہ اس ڈرامے کے دوسرے سیزن میں پہلی بار آئے تھے اور اس کے بعد 5 ویں سیزن تک اس کا حصہ رہے۔ترک میڈیا کے مطابق اداکار کا انتقال پھیپھڑوں کے کینسر کے باعث ہوا جس کے شکار ہونے کی تصدیق انہوں نے اکتوبر 2021 میں اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کی تھی۔گزشتہ ہفتے طبیعت زیادہ خراب ہونے پر انہیں ان کے آبائی علاقے Mersin کے ایک ہسپتال کے آئی سی یو میں داخل کیا گیا، جہاں 24 جنوری کو ان کا انتقال ہوا۔خیال رہے کہ آئبرک پیکچن جنوری 2021 میں پاکستان آئے تھے۔
Inna lilahi wa inna ilayhi rajioon...
— ???????? Mustafa Yurdakul /مصطفی (@Mustafa_MFA) January 24, 2022
Ayberk Pekcan (Artuk Bey) is no more... @AyberkPekcan ???? pic.twitter.com/Yk0pSzdDs3
یہ بھی پڑھیں: کورونا کیسزمثبت آنے پر سکولوں کو بند نہیں کیا جائے گا بلکہ۔۔۔اہم فیصلہ ہو گیا