(ویب ڈیسک)دنیا کی مقبول ترین میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ نے ڈیسک ٹاپ صارفین کی سکیورٹی کیلئے اہم قدم اٹھالیا۔
واٹس ایپ پر گہری نظر رکھنے والے ادارے ڈبلیو اے بیٹا انفو کی رپورٹ کے مطابق ڈیسک ٹاپ صارفین کی سکیورٹی اور حفاظت کے لئے کمپنی ٹو اسٹیپ ویری فکیشن پر کام کررہی ہے،یہ فیچر ڈیسک ٹاپ اور ویب ورژن دونوں پر استعمال کیا جاسکے گا، صارف جب لاگ ان کیلئے بار کوڈ اسکین کرے گا تو اُس کے پاس خفیہ ہندسے ’’پن کوڈز‘‘ آجائیں گے جن کو درج کرنے کے بعد ہی اکاؤنٹ کو کمپیوٹر پر لاگ ان کیا جاسکے گا،موبائل کی طرح اکاؤنٹ تک رسائی کے لیے خفیہ ہندسے یا پاسورڈ کو دیسک ٹاپ پر درج کرنا ہوگا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل واٹس ایپ نے یہ سہولت اینڈرائیڈ اور آئی او ایس موبائل صارفین کے لیے پیش کی جس کیلئے صارف کو سیٹنگز میں اکاؤنٹس کے آپشن میں جاکر ٹو اسٹیپ ویری فکیشن کو آن کرنا پڑتا ہے،ٹو اسٹیپ ویری فکیشن کھلنے کے بعد صارف کو اکاؤنٹ تک رسائی کے لئے اپنا پاس ورڈ یا خفیہ ہندسے درج کرنا ضروری ہوتے ہیں،
واٹس ایپ پر بات اور پیغامات کے لیے ضروری ہے کہ پہلے فون بک میں مطلوبہ نمبر محفوظ کیا جائے۔ پھر واٹس ایپ اس نمبر سے جڑنے کے بعد ہی پیغام یا فون کی اجازت دیتا ہے۔ لیکن ہم سارے نمبر محفوظ نہیں کرنا چاہتے۔ پھر دوسری جانب نمبر محفوظ کرنے اور اسے واٹس ایپ سے منسلک کرنے میں بھی وقت لگتا ہے،اس کے علاوہ واٹس ایپ اپنے صارفین کی بہتری کے لئے کئی نئے فیچرز متعارف کرائے گا، جس میں کیمرہ سیٹنگ کو بہتر کرنا، وائس نوٹ بیک گراؤنڈ میں پلے کرنا شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک صارفین کے لئے اہم خبر