(ویب ڈیسک)ہیٹی کے جنوبی علاقے میں 5.3شدت کے زلزلے میں 2 افراد ہلاک جبکہ درجنوں افرادزخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق ہیٹی میں زلزلے کی وجہ سے سینکڑوں گھروں کو بھی نقصان پہنچا۔زلزلے کے باعث لوگ گھبراکر گھروں سے نکل آئے۔ زلزلے سے چھت گرنے اورلینڈ سلائیڈنگ سے2 افراد ہلاک ہوگئے۔ ریسکیوحکام کے مطابق زلزلے سے 50 افراد زخمی ہوئے جبکہ 600 سے زائد مکانات اوردیگرعمارتوں کو نقصان پہنچا۔
یہ بھی پڑھیں:سکولوں میں سالانہ امتحانات کب ہونگے؟ نئی تاریخ آگئی
5.3شدت کا زلزلہ۔۔۔ 2 افراد ہلاک،50 زخمی
Jan 25, 2022 | 10:03:AM