پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند۔۔ موٹروے مکمل بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)میدانی علاقوں میں دھند کا راج ، شدید دھند کے باعث موٹروے ایم الیون لاہور سے سیالکوٹ، ایم تھری لاہور سے درخانہ تک جبکہ ایم ٹو کو مکمل طور پر ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق موٹر وے ایم ٹو کو شدید دھند کی وجہ سے بند کر دیا گیا۔ موٹروےایم الیون لاہور سے سیالکوٹ جبکہ موٹروے ایم تھری لاہور سے درخانہ تک بند کردیا گیا۔
یہ بھی پڑیں:دن دیہاڑے صحافی قتل۔۔نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج
موٹروے M-2 , اسلام آباد سے لاہور تک دھند کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے ۔
— National Highways & Motorway Police (NHMP) (@NHMPofficial) January 24, 2022
ایس ایس پی موٹروے پولیس سید حشمت کمال کا کہنا ہے کہ موٹروے کو عوام کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے بند کیا گیا ہے۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے آئندہ چند روز میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔
یہ بھی پڑیں:یااللہ خیر۔۔ !!طلبا کی زندگیاں خطرے میں۔۔؟ محکمہ ہیلتھ کا بڑا انکشاف