(24نیوز)اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ کورونا وائرس کی نئے ویریئنٹ اومیکرون کے بعد مزید خطرناک ویریئنٹ بھی سامنے آسکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:کورونا وائرس کے وار تیز ۔۔۔مزید 17افراد جاں بحق
تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے ہیلتھ ایمرجنسی پروگرام کی ٹیکنیکل ہیڈ ماریا وین کرخوف نے انٹرویو میں کہا کہ وائرس اپنی شکل مسلسل تبدیل کرتے رہتے ہیں، کورونا کی بھی متعدد شکلیں سامنے آچکی ہیں اور اومیکرون کورونا کا آخری ویریئنٹ نہیں ہے بلکہ مستقبل میں مزید ویریئنٹس سامنے آئیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ وائرس مستقل شکلیں تبدیل کر کے سامنے آرہا ہے اور ہمیں اسی حساب سے معاشرے کو اس مہلک وائرس سے محفوظ رکھنا ہے۔
ماریا وین نے واضح کیا کہ اومیکرون ویریئنٹ ڈیلٹا ویریئنٹ کے مقابلے میں کم ہلاکت خیز ہے تاہم کچھ لوگ اومیکرون کو زیادہ مہلک نہیں سمجھتے لیکن ایسا نہیں ہے کیونکہ ایسے افراد جنہوں نے اب تک ویکسین نہیں ان کے امیکرون میں مبتلا ہو کر اسپتال آنے کے کیسز زیادہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:سکولوں میں سالانہ امتحانات کب ہونگے؟ نئی تاریخ آگئی
کورونا وائرس کی نئی اقسام کے حملے ۔۔۔اقوام متحدہ نے خبردار کردیا
Jan 25, 2022 | 10:27:AM