ملک کے سارے چور کابینہ میں بیٹھے ہیں ۔۔۔شاہد خاقان عباسی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ گزشتہ روز اس ملک کے احتساب کے بڑے دعویدار شہزاد اکبر نے استعفیٰ دیا یا انہیں نکال دیا گیا۔ملک کے سارے چور اس کابینہ میں بیٹھے ہوئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:کورونا وائرس کی نئی اقسام کے حملے ۔۔۔اقوام متحدہ نے خبردار کردیا
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ نام نہاد احتساب کے حالات ہر روز بگڑتے جارہے ہیں ۔اسلام آباد کے تمام عدالتیں بند لیکن نیب کی عدالتیں کھلی ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ چیئرمین نیب کے بارے میں بات نہیں کروں گا کیونکہ انہیں کورونا ہوا ہے۔ شاہد خاقان عباسی کا کہناتھا کہ اس حکومت کا خاصہ ہے جو آدمی آتا ہے نہ اسکا پتہ چلتا نہ ہی جو جاتا ہے اسکا پتہ چلتا ہے اس حکومت کا کوئی وزیر ایسا نہیں جو فیل نہ ہوا ہووزیرایک جگہ فیل ہوتے ہیں دوسری جگہ لگ جاتے ہیںاور سب کچھ کا خمیازہ عوام بھگت رہی ہے ۔ان کا کہناتھا کہ شہزاد اکبر بہت پریس کانفرنسز کرتے تھے اب ایک پریس کانفرنس کریں جس میں اپنے جانے کی وجوہات اثاثوں کی تفصیلات دیتے جائیں آپکو اپنے اثاثوں کا جواب دینا پڑے گا۔چھ اکتوبر سے پہلے والے کاموں کا احتساب دینا پڑے گا۔ان کاکہناتھا کہ عوام تو پہلے ہی گھبرائے ہوئے تھے اب وزیراعظم بھی گھبرا گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:کورونا وائرس کے وار تیز ۔۔۔مزید 17افراد جاں بحق