یوکرین پر کشیدگی۔۔ امریکی فوج کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) یوکرین پرجاری کشیدگی کے باعث امریکی فوجیوں کوہائی الرٹ کردیا گیا۔
امریکا نے یوکرین میں روس کی جارحیت کا خدشہ ظاہرکیا ہے۔ روس نے یوکرین میں کسی فوجی کارروائی کی تردید کی ہے تاہم ایک لاکھ روسی فوجی یوکرین کے قریب تعینات ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: افریقی فوج نے حکومت کا تختۃ الٹ دیا
امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کے مطابق یوکرین کے معاملہ پرجاری کشیدگی کے باعث 8 ہزار500 امریکی فوجیوں کوہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔نیٹوکی جانب سے درخواست ملنے پر امریکی فوجیوں کو ریپڈ ری ایکشن فورس کے حصے کے طورپرتعینات کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان نے سکوک بانڈ جاری کردیئے
پینٹاگون کے پریس سیکریٹری کے مطابق امریکی فوجیوں کو روس کی سرگرمیاں دیکھتے ہوئے علاقے میں تعینات کیا جاسکتا ہے تاہم امریکی فوجیوں کو براہ راست یوکرین میں تعینات نہیں کیا جائے گا۔