خطرناک وبا کے حملے۔۔طلبا کیلئے اہم خبر۔۔ بڑا فیصلہ ہو گیا

Jan 25, 2022 | 11:58:AM

(24 نیوز)این سی او سی نےکورونا کی زیادہ شرح والے اضلاع میں تعلیمی ادارے  بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے  جبکہ سکولوں میں 12 سال سے زائد عمر بچوں کی ویکسنیشن ہر صورت یقینی بنائی جائے گی ۔

 این سی او سی نےکورونا کی زیادہ شرح والے اضلاع میں تعلیمی ادارے ایک ہفتہ کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کیا ۔کورونا کیس ایک سے زیادہ ہونے سے سکولوں کو سیل کردیا جائیگا،محکمہ تعلیم پنجاب کے مطابق فی الوقت سکولوں کو بند نہیں کیا جا رہا، سکولوں میں پہلے کورونا ٹیسٹ کئے جائیں گے،محکمہ صحت پنجاب کی ٹیمیں سکولوں میں کورونا ٹیسٹ کریں گی۔

اسلام آباد انتظامیہ اور وزارت تعلیم نے کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر مشترکہ فیصلہ کرلیا ہےجس کے مطابق سکول بند کرنے کے بجائے صرف کلاس کوچھٹی دی جائے گی،اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات  کا کہنا ہے کہ کورونا کیسز آنے پرسکول بند کرنے کے بجائے صرف کلاس کو چھٹی دی جائے گی۔ نئی پالیسی پر انتظامیہ نے شہر بھر میں صرف کلاس روم بند کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔

دوسری جانب  لاہور بورڈ نے میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات اور داخلہ بھجوانے کا شیڈول جاری کردیاہے،میٹرک کا امتحان 10 مئی اور انٹر میڈیٹ کا امتحان 18 جون سے لیا جائے گا، میٹرک کیلئے سنگل فیس کے ساتھ داخلہ 28 فروری تک جمع کیا جائے گا،ڈبل فیس کے ساتھ 14 مارچ اور ٹرپل فیس کے ساتھ 22 مارچ تک داخلے وصول کئے جائیں گے۔انٹر امتحانات کیلئے سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم 31 مارچ ،ڈبل فیس کے ساتھ 18 اپریل اور 26 اپریل تک وصول کئے جائیں گے۔

خیال رہے کہ دنیا بھر میں کورونا کیسز میں مسلسل اضافہ ہونے لگا ہے، نئے ویرینٹ اومی کرون نے بھی پنجے گاڑھنے شروع کر دئیے تاہم اس صورتحال کے پیش نظر دنیا بھر کے ممالک مختلف پابندیاں اور گائیڈ لائنز جاری کر رہے ہیں تاکہ عالمی وبا سے جس حد تک ممکن ہو شہریوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔  آسٹریلوی حکام کی جانب سے بھی  طلبا کے ہفتے میں دو  کورونا وائرس کے تشخیصی ٹیسٹ کرانے کا اعلان  کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فٹ پاتھ پر سوئے شخص کی مدد کرنا راہگیر  کو مہنگا پڑ گیا۔۔ویڈیو وائرل

مزیدخبریں