ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ حکومت کیخلاف فرد جرم ہے۔۔شہبازشریف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ(ن) کے صدرشہباز شریف کا کہنا ہے کہ ای آئی یو کا پاکستان کے اسکورکو 40 فیصد اورورلڈ اکنامک فورم کا 5 فیصد اسکور کو کم کرنا پی ٹی آئی کی کرپشن پر فرد جرم ہے۔
اپوزیشن لیڈر اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے مسلسل دوسری بارگواہی دی ہے کہ عمران نیازی حکومت کرپٹ اورچورہے۔ عالمی ادارے کی رپورٹ پی ٹی آئی رپورٹ کے مطابق فردجرم ہے کرپٹ حکمران استعفیٰ دیں ملک ان کی لوٹ مارکا متحمل نہیں ہوسکتا۔
یہ بھی پڑھیں:سفری پابندی ختم۔۔بیرون ملک جانیوالوں کے لئے بڑی خبر
اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ عمران نیازی کی وزارت اعظمیٰ میں پاکستان کرپشن میں تیزی سے ترقی کررہا ہے۔ دنیا کہہ رہی ہے کہ وزیراعظم چورہے۔انہوں نے کہا کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے کرپشن کے عالمی انڈیکس میں پاکستان کی 16 درجے تنزلی افسوسناک ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹک ٹاک صارفین کے لئے اہم خبر
شہبازشریف کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پرملک کی بدنامی کا دکھ ہے۔ آٹا،چینی، بجلی، دواؤں، یوریا اورایل این جی سمیت ہرشعبے میں کرپشن ہوگی توپاکستان کرپشن انڈیکس میں 124 سے 140 پرکیوں نہیں جائے گا۔کرپشن کرپشن کا شور مچانے والوں کی روز چوریاں پکڑی جا رہی ہیں۔ دوسروں پر بے بنیاد الزامات لگانے والوں کو عالمی ادارے چور اور کرپٹ قرار دے رہے ہیں۔