(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی اور اہلیہ انوشکا شرما نےبیٹی کی سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل نہ کرنے کی وجہ بتا دیا۔
بہت سے مداحوں کے ذہنوں میں یہ سوال ہے کہ آخر کوہلی اپنی بیٹی کی تصویر کیوں نہیں منظرِ عام پر لانا چاہ رہے، دراصل ویرات کوہلی نے فیصلہ کیا ہے کہ جب تک ان کی بیٹی سمجھدار نہیں ہو جاتی، وہ اسے سوشل میڈیا اور کیمروں سے دور رکھیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:سفری پابندی ختم۔۔بیرون ملک جانیوالوں کے لئے بڑی خبر
یہی وجہ ہے کہ آج تک انہوں نے کبھی بھی وامیکا کی کوئی تصویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر نہیں کی۔ یہی نہیں، انہوں نے یہ درخواست بھی کی تھی کہ کوئی بھی وامیکا کی تصویر نہ لے۔ تاہم اس وقت وامیکا کی پہلی جھلک ملنے کے بعد مداح کافی خوش نظر آرہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: افریقی فوج نے حکومت کا تختۃ الٹ دیا
کوہلی نے بیٹی کی پیدائش کی خبر خود سوشل میڈیا پر شیئر کی اوراس پوسٹ میں انہوں نے صرف کیپشن لکھا اور بیٹی کا چہرہ نہیں دکھایا۔
انہوں نے لکھا ہم دونوں کو یہ بتاتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے کہ آج دوپہر ہماری ایک بیٹی ہوئی ہے۔ ہم آپ کی محبتوں اور نیک تمناؤں کے لیے تہہ دل سے مشکور ہیں۔