(ویب ڈیسک)بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹی کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا ۔عدالت نےفحاشی کے ایک پرانے مقدمے میں شلپا شیٹی کو بری کردیا ۔
تفصیلات کے مطابق2007 میں ایڈز کے حوالے سے آگاہی مہم کے ایک ایونٹ کے دوران ہالی ووڈ سٹار رچرڈ گیر نے شلپا شیٹی کو گلے لگا یا تھا اور ساتھ ہی رخسار پر بوسہ دیا تھا جس کی وجہ سےان کے خلاف راجھستان بھر میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا ۔ ایک شہری نے عدالت میں شلپا شیٹی اور گیر کیخلاف عدالت سے بھی رجوع کرلیا تھا جس پر عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے تھے ۔ تاہم بعد میں سپریم کورٹ کے بنچ نے ان کے وارنٹ گرفتاری کینسل کردیئے تھے ۔اب میٹروپولیٹن عدالت کے مجسٹریٹ نے فیصلہ سنایا ہے کہ شلپا شیٹی نے اپنی پوزیشن واضح کردی ہے اور ان کے بیانات بھی لے لئے گئے ہیں جس عدالت بلکل مطمئن ہے ۔
یہ بھی پڑھیں:سوناکشی سہنا کا شادی سے متعلق سوال پر مداح کو دلچسپ جواب
شلپا شیٹھی کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا
Jan 25, 2022 | 13:56:PM