ایف بی آر کا پی آئی اے کیخلاف سخت ایکشن 

Jan 25, 2022 | 14:14:PM

(24نیوز)پی آئی اے کے لیے مشکل بڑھ گئی ۔ ایف بی آر نے پی آئی اے کیخلاف سخت ایکشن لے لیا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ حکومت کیخلاف فرد جرم ہے۔۔شہبازشریف
تفصیلات کے مطابق ایف بی آر کے مطابق پی آئی اے دسمبر 2020 سے ایف ای ڈی اور سیلز ٹیکس رٹرن داخل نہیں کررہا جبکہ پی آئی اے نے ٹیکس کی مد میں مجموعی طور پر 26 ارب روپے ادا کرنا ہیں
 پی آئی اے نے ٹکٹس پر 4.50 ارب روپے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی دو سال سے جمع نہیں کرائے ۔ایف بی آر کے مطابق اپیل فورم سے پی آئی اے سے ایف ای ڈی کی ریکوری کیلئے اجازت مل گئی۔ایف بی آر کے مطابق پی آئی اے نے پچھلے دو سال سے ٹکٹ پر وصول کئے جانے والے ایف ای ڈی جمع نہیں کرائے۔ذرائع کے مطابق پی آئی اے کے 53بینک اکاونٹس منجمد کرکے ریکوری کی گئی ۔ پی آئی اے کے اکاونٹس منجمد کرکے 49 کروڑ 50 لاکھ روپے اب تک ریکوری کرلئے گئے ۔ پی آئی اے کے اکاونٹس 4 ارب روپے ٹیکس ریکوری تک منجمد رہیں گے 
یہ بھی پڑھیں:سفری پابندی ختم۔۔بیرون ملک جانیوالوں کے لئے بڑی خبر

مزیدخبریں