گاڑیوں کی رجسٹریشن۔۔ٹرانسفرکروانے والوں کیلئے بری خبر

Jan 25, 2022 | 15:24:PM

(24نیوز)گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفرکے لئےشروع کیا گیا بائیو میٹرک سسٹم ناکام ہو گیا، شہریوں کو بغیر آگاہی کے شروع کئے گئے آن لائن سسٹم کے آغاز میں گاڑیوں کی ٹرانسفر میں 60فیصد کمی واقع ہوگئی ہے۔

ایکسائز ذرائع کے مطابق  بائیو میٹرک سسٹم کےپہلے 12 روز میں محکمہ ایکسائز کو ایک ارب سے زائد کانقصان ہوا۔ رواں سال کے پہلے 12 روز میں مینول ٹرانسفر  سے شہریوں کی 28 ہزار سے گاڑیاں ٹرانسفر کروائیں، 12 جنوری سے شروع ہونے والے بائیو میٹرک سسٹم کے بعد صرف بارہ ہزارگاڑیاں ٹرانسفر ہوئیں۔ گاڑیوں کی آن لائن ٹرانسفر کیلئے خریدار اور فروخت کنندہ کی بائیو میٹرک تصدیق ضروری ہے، شہری آن لائن ٹرانسفرفیس کی ادائیگی کے بعد بائیو میٹرک تصدیق کےبعدٹرانسفر کرواسکتے ہیں۔ شہریوں کوسسٹم کی آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے گاڑیوں کی ٹرانسفرمیں کمی واقع ہوئی ہے۔ 
 یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ کا ایک اور کارنامہ۔۔ ڈیسک ٹاپ صارفین کو بڑی سہولت دیدی

مزیدخبریں