(24 نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کےسابق مایہ ناز بولر ثقلین مشتاق نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ انٹرنیشنل پلیئرز ڈیولپمنٹ ثقلین مشتاق نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ساتھ مزید کام نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ثقلین مشتاق نے ورلڈ کپ سے پہلے بھی استعفیٰ دیا تھا جو پی سی بی نے منظور نہیں کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں : آریز کی کونسی بری عادت سے تنگ ہوں۔۔ حبا بخاری نے اہم راز فاش کردیا
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی ثقلین مشتاق کو ہائی پرفارمنس کوچ مقرر کرنے کا خواہش مند تھا لیکن ثقلین مشتاق کے پی سی بی کے ساتھ مالی معاملات طے نہ ہو سکے جس کے بعد ثقلین مشتاق نے اپنا استعفیٰ چیئرمین پی سی بی کو بھجوا دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی کے مرکزی عہدیداروں کا اعلان
واضح رہے کہ ثقلین مشتاق کو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 ورلڈکپ سے قبل قومی ٹیم کا عبوری ہیڈ کوچ مقرر کیا گیا تھا اور قومی ٹیم نے مختصر فارمیٹ کے میگا ایونٹ میں زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔