کورونا کے حملے بڑھنے لگے۔۔سکولوں کے حوالے سے اہم فیصلہ

Jan 25, 2022 | 19:44:PM

 (مانیٹرنگ ڈیسک)سکولوں میں کورونا کی نئی لہرتیزی سے پھیلنے لگی، محکمہ صحت و تعلیم نے سکولوں میں بچوں و اساتذہ کے کورونا ٹیسٹ کروانے کا فیصلہ کر لیا،روزانہ کی بنیاد پر 5ہزار اساتذہ و بچوں کے ٹیسٹ کئے جائیں گے۔ سکولوں میں بارہ سال سے زائد عمر تمام بچوں کے ٹیسٹ کروائے جائیں گے۔
 سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق اساتذہ اور بچوں کے تین ٹیسٹ مثبت آنے پر متعلقہ سکول سیل ہوگا، جبکہ دو ٹیسٹ مثبت آنے پر کلاس روم کو سیل کردیا جائے گا۔
واضح رہے کورونا کی پانچویں لہر کا قہر بڑھ چکا ہے کورونا کی مثبت شرح 15.8 تک جاپہنچی جس کے باعث شرح اموات میں بھی اضافہ ہورہا ہے،مہلک وائرس 3 روز میں 16 زندگیاں نگل گیا، لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید5 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ 24گھنٹوں کے دوران کورونا کے 1175 کیسز کی تصدیق ہوئی۔
ادھرڈی سی عمر شیر چھٹہ نے ا سسٹنٹ کمشنرزکو کورونا ایس اوپیزخلاف ورزی پر کارروائی کی ہدایت کی۔ڈی سی کا کہناتھا کہ شہر میں پبلک مقامات پر ماسک کا استعمال یقینی بنایا جائے ،مارکیٹوں میں سرپرائز وزٹ کر کے ایس او پیز کا جائزہ لیا جائے،بڑی و چھوٹی مارکیٹوں میں دکاندار بغیر ماسک کسٹمرز کو ڈیل نہ کریں۔ڈی سی کا مزید کہناتھا کہ ایس اوپیزخلاف ورزی پردکانوں کوفوری سیل کیاجائے،ریسٹورنٹ میں سماجی فاصلے اور ایس او پیز پر عملدرآمدیقینی بنوایا جائے،نان ویکسینیٹڈ افراد پرریسٹورنٹ کیخلاف کارروائی کی جائے،دکانیں،ریسٹورنٹ،شادی ہالز،سپرسٹورسیل ہونے پرمالکان ذمہ دارہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں۔فضل الرحمٰن اور نواز شریف کا ٹیلیفونک رابطہ۔۔ اہم امور پر مشاورت

مزیدخبریں