صحت کارڈ پرعلاج۔۔ مریضوں کے بلوں کی جانچ پڑتال کا فیصلہ 

Jan 25, 2022 | 21:06:PM
مریض۔نجی ہسپتال ۔علاج۔انشورنس کمپنی۔کمیٹی
کیپشن: ہیلتھ کارڈ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (نیوز ایجنسی)پرائیوٹ ہسپتالوں میں صحت کارڈ پرعلاج کرانے والے مریضوں کے بلوں کی جانچ پڑتال کا فیصلہ کر لیا گیا۔
لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں شہری یونیورسل ہیلتھ انشورنس پروگرام کے تحت پرائیویٹ ہسپتالوں میں مفت علاج جاری کر ا رہے ہیں اورپرائیویٹ ہسپتالوں نے حکومت سے علاج کے بل بھی مانگنے شروع کردئیے ہیں ۔حکومت کے مطابق ہسپتالوں کے بلوں کی جانچ پڑتال کے لئے کمیٹی بنا ئی جائے گی جو ہیلتھ کارڈ پر کئے گئے علاج کا جائزہ لے گی ۔جانچ پڑتال کمیٹی میں محکمہ اسپییشلائزڈ ہیلتھ کیئر ، محکمہ خزانہ پنجاب اور اسٹیٹ لائف ہیلتھ انشورنس کمپنی کے حکام شامل ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں۔ کورونا کے حملے بڑھنے لگے۔۔سکولوں کے حوالے سے اہم فیصلہ