کسٹمز کی تحویل میں انتہائی قیمتی70 نایاب باز مرگئے۔۔وہیل مردہ حالت میں برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)صوبہ سند ھ کے دارالحکومت میں محکمہ کسٹمز کی تحویل میں پکڑے گئے 70 نایاب باز مر گئے۔کراچی میں سمندری جزیرے سے نایاب برڈوس وہیل مردہ حالت میں پائی گئی۔
تفصیلات کے مطابق کسٹمزحکام کا کہنا ہے کہ کراچی کہ علاقے گذری میں کارروائی کے دوران 75 باز برآمد کئے،ان بازوں کو تحویل میں لے لیا گیا جہاں بعد میں70 نایاب باز مر گئے ۔ حکام کے مطابق مردہ بازوں کو کورٹ پراپرٹی کہ طور پر فریج میں سنبھال کر رکھا گیا ہے ۔ پاکستان میں پائے جانے والے باز انتہائی نایاب نسل کے ہیں جن کی خلیجی ممالک میں بہت زیادہ مانگ ہے۔ خلیج میں ایک پاکستانی باز کی قیمت 20 لاکھ روپے ہے ۔
دوسری جانب کراچی میں سمندری جزیرے چرنا سے پانچ ناٹیکل میل دور نایاب برڈوس وہیل مردہ حالت میں پائی گئی ہے۔ٹیکنیکل ایڈوائزر ڈبلیو ڈبلیو ایف پاکستان معظم خان کے مطابق ہ وہیل چند ماہ قبل اوماڑہ کے قریب دیکھی گئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: آسٹریلیا کا دورہ پاکستان۔۔شکوک و شبہات پیدا ہو گئے۔۔اہم خبر جانئے