ہمیں کب انصاف ملے گا۔۔شامی بچی کی دردناک ویڈیو نے دل ہلا کر رکھ دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا میں انسانیت آہستہ آہستہ ختم ہوتی جارہی ہے، متعدد ممالک ارادی یا غیر ارادی طور پر کسی نہ کسی عالمی تنازعے میں ملوث ہیں اور اس وجہ سے کئی ملکوں کی معاشی اور معاشرتی حالت بہت خراب ہے ۔ متاثرہ ملکوں میں وہاں کے شہری بڑی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔اسی حوالے سےسوشل میڈیا پر ایک شامی بچی کی دردناک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس نے ہر ذی شعور انسان کا دل ہلا کر رکھ دیا ہے ۔
شامی مہاجرین کے ایک کیمپ میں سردی کی شدت سے ننھی معصوم بچی کا کانپتا نحیف جسم سوال کر رہا ہے کہ اس جیسے ہزاروں بچوں کو کب انصاف ملے گا؟؟https://t.co/uYoLx4SHWx pic.twitter.com/MEPGieHsaC
— العربیہ اردو (@AlArabiya_Ur) January 24, 2022
ترکی اردو کی جانب سے ٹویٹر پر شئیر کردہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شامی مہاجرین کے ایک کیمپ میں سردی کی شدت سے ننھی معصوم بچی کا کانپتا نحیف جسم دنیا سےسوال کر رہا ہے کہ اس جیسے ہزاروں بچوں کو کب انصاف ملے گا۔ سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کے حوالے سے بہت غمناک کمنٹس لکھے جارہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: تہلکہ خیز انکشاف۔۔دبئی میں یہودیوں نے’’ات‘‘ مچا دی۔۔کیا گل کھلا رہے ہیں۔۔؟