ہمیں کب انصاف ملے گا۔۔شامی بچی کی دردناک ویڈیو نے دل ہلا کر رکھ دیا

Jan 25, 2022 | 23:25:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا میں انسانیت آہستہ آہستہ ختم ہوتی جارہی ہے، متعدد ممالک ارادی یا غیر ارادی طور پر کسی نہ کسی عالمی تنازعے میں ملوث ہیں اور اس وجہ سے کئی ملکوں کی معاشی اور معاشرتی حالت بہت خراب ہے ۔ متاثرہ ملکوں میں وہاں کے شہری بڑی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔اسی حوالے سےسوشل میڈیا پر ایک شامی بچی کی دردناک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس نے ہر ذی شعور انسان کا دل ہلا کر رکھ دیا ہے ۔ 

ترکی اردو کی جانب سے ٹویٹر پر شئیر کردہ ویڈیو  میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شامی مہاجرین کے ایک کیمپ میں سردی کی شدت سے ننھی معصوم بچی کا کانپتا نحیف جسم دنیا سےسوال کر رہا ہے کہ اس جیسے ہزاروں بچوں کو کب انصاف ملے گا۔ سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کے حوالے سے بہت غمناک کمنٹس لکھے جارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: تہلکہ خیز انکشاف۔۔دبئی میں یہودیوں نے’’ات‘‘ مچا دی۔۔کیا گل کھلا رہے ہیں۔۔؟

مزیدخبریں