سعودی عرب میں  آئی ایم ایف کا دفتر کھولا جائیگا، مجلس شوریٰ نے منظوری دیدی

Jan 25, 2023 | 00:17:AM

(24نیوز)سعودی عرب میں عالمی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف کا دفتر کھولا جائے گا ،سعودی مجلس شوریٰ نے علاقائی دفتر کھولنے کی منظوری دیدی۔ 

سعودی دارالحکومت ریاض میں سعودی مجلس شوریٰ کونسل کے نائب صدر ڈاکٹر مشعل السالمی کی زیر صدارت اجلاس میں سعودی عرب اور عالمی مالیاتی فنڈآئی ایم ایف کے درمیان مفاہمتی یاداشت کے مسودے کی منظوری دیدی ہے جس کے بعد سعودی عرب میں آئی ایم ایف کا دفتر کھولا جائے گا۔

دوسری جانب پاکستان کے  معاشی حکام اور انٹر نیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف )کے درمیان معلومات کے تبادلے کا آغاز  کر دیا گیا ہے ،قرض پروگرام کی بحالی کیلئے پاکستان نے آئی ایم ایف کو مطلوبہ معلومات فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ، معاشی حکام کا کہنا ہے کہ  آئی ایم ایف کو منی بجٹ سے متعلق اقدامات سے بھی آگاہ کیا جارہا ہے جبکہ  نویں جائزہ مذاکرات کیلئے شیڈول طے کرنے کے معاملے پر بات ہورہی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: نگران حکومت ان ایکشن، پی ٹی آئی دور حکومت میں تعینات 97 لاء افسران فارغ

  وزارت خزانہ حکام کا کہنا ہے کہ سرکلر ڈیٹ, بجلی,گیس قیمتوں سے متعلق آئی ایم ایف کو معلومات فراہم کی جارہی ہیں ، ٹیکس وصولیوں سے متعلق آئی ایم ایف کو آگاہ کیا جارہا ہے ، آئی ایم ایف کو مشن پاکستان بھیجنے کی درخواست کی گئی ہے ، پاکستان آئی ایم ایف کا قرض پروگرام مکمل کرے گا قرض پروگرام کے تحت آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل درآمد کیا جائے گا ۔ 

مزیدخبریں