(24 نیوز) کوئٹہ کے علاقے خروٹ آباد میں گیس لیکج دھماکے میں ایک ہی خاندان کے 4 بچے جاں بحق جبکہ 2 خواتین زخمی ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے خروٹ آباد بادیزئی ٹاون میں گیس لیکج کے باعث دھماکا ہوا، جس میں ایک ہی خاندان کے 4 بچے زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ واقعے میں دو عورتیں زخمی حالت میں بی ایم سی ہسپتال منتقل کی گئیں۔
ایک اور واقعے میں تھانہ شالکوٹ کے سب انسپکٹر شبیر حسین گجر گیس لیکج دھماکے میں جاں بحق ہوگئے۔