(ویب ڈیسک) الیکشن کمیشن نے گورنر پنجاب اور گورنر خیبرپختونخوا سے صوبائی اسمبلی کے انتخابات کی تاریخ کے لیے خط لکھ دیا۔ پنجاب میں 9 سے 13 اپریل جبکہ کے پی سے 15 سے 17 اپریل کے درمیان دن تجویز کیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے لکھے گئے خط میں عام انتخاب کے مجوزہ پولنگ ڈے کا بتایا گیا ہے، پنجاب میں 9 اپریل سے 13 اپریل اور کے پی کے میں 15 سے 17 اپریل کی تاریخ فائنل کریں۔
خط کے متن میں مزید کہا گیا کہ آئین کے مطابق 90 دن میں الیکشن کرانے کے پابند ہے، پنجاب اسمبلی 14 جنوری کو تحلیل کر دی گئی تھی، پنجاب میں عام انتخابات کے لئے پولنگ 13 اپریل سے پہلے ہی کی جا سکتی ہے، 9 سے 13 اپریل کے درمیان پولنگ کی کوئی تاریخ طے کر لیں۔