الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے مزید 43 ارکان قومی اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے مزید 43 ارکان قومی اسمبلی کو ڈی نوٹیفائی کر دیا۔
اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف نے گزشتہ روز قبل پاکستان تحریک انصاف کے مزید 43 ارکان اسمبلی کے استعفے منظور کیے تھے جس کے بعد قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے صرف منحرف اراکین اور چھٹیوں کی درخواست دینے والے 2 اراکین باقی رہ گئے ہیں۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی اراکین کے استعفے منظور کر کے انہیں ڈی نوٹیفائی کرنے کے لیے الیکشن کمیشن کو خط لکھا تھا۔اب اطلاعات ہیں کہ الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے مستعفی 43 اراکین کو ڈی نوٹیفائی کر دیا ہے۔
ضرور پڑھیں :پی ٹی آئی کے مزید 43 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور
یاد رہے سپیکر قومی اسمبل راجہ پرویز اشرف نے پی ٹی آئی کے مزید 43 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو مراسلہ بھیجا تھا ،اب مزید 43 استعفوں کی منظوری کے بعد مجموعی طور پاکستان تحریک انصاف کے 122اور شیخ رشید کا ایک استعفیٰ ملا کر 123اراکین کے استعفے منظور ہو چکے ہیں۔