(ویب ڈیسک) بھارت کے شہر بنگلورو میں ایک نامعلوم شخص نے نوٹوں کی بارش کردی۔
ایک فلائی اوور سے نامعلوم شخص نے اپنے تھیلے میں بھرے نوٹوں کو اچانک نیچے پھینکنا شروع کر دیا جس کے باعث فلائی اوورکے نیچے پیسے لوٹنے والوں کی بھیڑ لگ گئی ۔
نامعلوم شخص پیسے پھینکتا رہا اورلوگ پیسے حاصل کرنے کیلیے ایک دوسرےکو دھکے دیتے رہے۔ پیسے لوٹنے والوں نے ٹریفک ہی جام کردیا ۔
یہ واقعہ بنگلورو کے کے آر مارکیٹ میں پیش آیا۔ اس موقع کو کسی راہگیر نے کیمرے کی آنکھ سے منظر محفوظ کر لیا اور سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا ۔ ویڈیومیں دیکھا جا سکتا ہے کہ لوگ پیسے لوٹنے کے لیے بھاگ رہے ہیں۔ جب پولیس اہلکار فلائی اوور پر پہنچے تب تک وہ شخص فرار ہو چکا تھا۔
عینی شاہدین نے مقامی پولیس کو بتایا کہ نامعلوم شخص نے 10 روپے مالیت کے نوٹ پھینکے جن کی مالیت تقریبا 3000 بھارتی روپے ہے۔ موقع پر موجود لوگوں نے پولیس کو یہ بھی بتایا کہ اس شخص نے کام فلم کی شوٹنگ کے غرض سے کیا۔