طالبات کا ہم جماعت طالبہ پر تشدد ، سکول کی رجسٹریشن معطل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(باسم سلطان)پرائیویٹ سکول میں طالبات کا ہم جماعت طالبہ پر تشدد کا واقعہ،ڈی سی محمد علی نے اگلی سماعت تک سکول کی رجسٹریشن معطل کر دی۔
ڈی سی نے انکوائری رپورٹ کی سفارشات پر فریقین کے دلائل سنے،پرائیویٹ سکول کےمالک زاہد علی اکبر،سکول پرنسپل رومولڈیلٹا پیش ہوئے،ڈی سی محمد علی نے اگلی سماعت تک سکول کی رجسٹریشن معطل کر دی۔
ضرور پڑھیں :پی ٹی آئی گروپوں میں تقسیم ہوجائے گی ؟
رجسٹریشن معطلی کےدوران سکول کےامور دیکھنے کیلئےسی ای اوایجوکیشن کوہدایت کی گئی ہے،سکول انتظامیہ کو اگلی سماعت پر اپنا جواب جمع کروانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے،طالبات کے والدین نے کوئی تحریری جواب جمع نہ کروایا۔والدین کو اگلی سماعت پر اپنا تحریری جواب جمع کروانے کی ہدایت کی گئی ہے،سی ای او ایجوکیشن کو والدین کو نوٹس جاری کرنے کی بھی ہدایت کردی گئی ۔