چوہدری وجاہت حسین،بیٹے موسیٰ الٰہی پر مقدمہ درج

Jan 25, 2023 | 15:42:PM
وجاہت حسین کی اپنے بیٹے  کے ساتھ گفتگو کی مبینہ آڈیو سوشل آئی  تھی
کیپشن: وجاہت حسین کی اپنے بیٹے  کے ساتھ گفتگو کی مبینہ آڈیو سوشل آئی  تھی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)خاتون ایم این اے کو غائب کرنے کی مبینہ آڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے پر چوہدری شجاعت حسین کے بھائی وجاہت حسین اور ان کے بیٹے موسیٰ الٰہی پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔


چند روز قبل وجاہت حسین کی اپنے بیٹے  کے ساتھ گفتگو کی مبینہ آڈیو سوشل آئی  تھی جس میں دونوں شہباز شریف کے خلاف عدم اعتماد کے معاملے پر ایک خاتون رکن اسمبلی کو غائب کرنے کی بات کر رہے تھے۔
پولیس کے مطابق ایک شہری کی جانب سے وجاہت حسین اور ان کے بیٹے موسیٰ الٰہی  کے خلاف تھانہ غالب مارکیٹ میں مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے میں دہشتگردی اور ٹیلی گراف ایکٹ کی دفعات شامل کی گئی ہیں، سوشل میڈیا پر وائرل آڈیو میں خواتین ایم پی ایز کو غائب کرنے کی گفتگو کی گئیں۔

  
ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے آڈیو کے بعد موسیٰ الٰہی کوٹلہ ارب علی خان میں مسلح ہو کر لوگوں کو ڈراتا رہا، دونوں نے سوچی سمجھی سازش کے تحت ارکان اسمبلی کو غائب کرنے کا منصوبہ بنایا۔