فرخ حبیب کی فواد چودھری کے قافلے کو روکنے کی کوشش، پولیس سے ہاتھا پائی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب نے ٹول پلازے کے قریب فواد چودھری کے قافلے کو روکنے کی کوشش کی، جس دوران پولیس اہلکاروں کیساتھ ہاتھا پائی ہوئی۔
پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے فواد چودھری کی گاڑی کو روکتے ہوئے بتایا کہ لاہور ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیر کو عدالت پیش کرنے کا حکم دیا، آپ لوگ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کر رہے ہو، جس پر آپ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی ہوگی۔
View this post on Instagram
انہوں نے کہا کہ فواد چودھری کو لاہور ہائیکورٹ بلا رہی ہے، عدالتی احکامات کو مانا جائے، قافلے کو آگے نہیں جانے دیں گے، عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کسی صورت نہیں ہونے دیں گے۔
فرخ حبیب کی فواد چوہدری کے قافلے کو روکنے کی کوشش۔
— 24 News HD (@24NewsHD) January 25, 2023
پولیس کے ساتھ تلخ کلامی، پولیس نے راستہ کلیئر کروا لیا۔ pic.twitter.com/ltRU0VD1WG
دوسری جانب فواد چوہدری کی بازیابی سے متعلق کیس میں لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب اور آئی جی اسلام آباد کو طلب کر لیا۔
فواد چوہدری کی بازیابی سے متعلق کیس کی سماعت لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ کر رہے ہیں۔
دوران سماعت جسٹس طارق سلیم شیخ نے استفسار کیا کہ کدھر ہیں فواد چوہدری؟ جس پر سرکاری وکیل نے بتایا کہ سب سے بات کی ہے لیکن وہ پنجاب پولیس کے پاس نہیں ہے۔
جسٹس طارق سلیم شیخ نے کہا کہ آئی جی پنجاب کو بلائیں، جس پر سرکاری وکیل نے جواب دیا کہ آئی جی پنجاب ابھی یہاں نہیں ہیں۔
عدالت نے آئی جی پنجاب اور آئی جی اسلام آباد کو 6 بجے طلب کرتے ہوئے سرکاری وکیل سے کہا پہلے فواد چوہدری کو پیش کریں تب آپ کو سنوں گا۔
یاد رہے لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو عدالت میں ڈیڑھ بجے پیش کرنے کا حکم دیا تھا تاہم اسلام آباد پولیس فواد چوہدری کو طبی معائنے کے بعد اسپتال سے لیکر وفاقی دارالحکومت کے لیے روانہ ہو گئی ہے۔
قبل ازیں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کو راہداری ریمانڈ کے لیے کینٹ کچہری میں پیش کیا گیا، عدالت نے اسلام آباد پولیس کی راہداری ریمانڈ کی درخواست منظور کرتے ہوئے پہلے ان کا طبی معائنہ کرنے کی ہدایت کی تھی۔