عوام کی خدمت مشن،وزیر اعلیٰ پنجاب نےبڑا قدم اٹھا لیا

Jan 25, 2023 | 17:32:PM

(علی رامے)وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی نے وزارت اعلیٰ سنبھالتےہی عوامی خدمت کیلئے قمر کس لی ، محسن نقوی نے سمن آباد موڑ انڈر پاس پراجیکٹ 15 اپریل تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دیدی، 24گھنٹے کام  کرنے اور  پلان بناکرمنصوبہ وقت سے قبل مکمل کرنے کی ہدایت جاری۔

 وزیراعلٰی پنجاب محسن نقوی نےسمن آباد موڑ انڈر پاس پراجیکٹ کی تکمیل کیلئے تمام ضروری وسائل بروئے کار لانےکی ہدایت کردی،مشینری اور لیبر کی تعداد بڑھاکر منصوبےکی تکمیل وقت سے قبل یقینی بنانےکی ہدایت کی گئی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ وقت سے قبل منصوبہ مکمل ہونے سے شہریوں کوآمدورفت میں بے پناہ آسانی ہوگی،وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایات کی ہیں کہ منصوبے پر کام کے دوران ٹریفک رواں دواں رکھنے کیلئے موثر ٹریفک مینجمنٹ پلان پر عمل یقینی بنایا جائے۔

سمن آباد انڈر پاس بننے سے سمن آباد،گلشن راوی،توحید پارک،ملتان روڈ، چوبرجی،چوک یتیم خانہ اور ملحقہ علاقوں کے لوگوں کو آمد و رفت میں آسانی ہوگی، طویل سمن آباد انڈر پاس 2ارب3کروڑروپے کی لاگت سے مکمل ہو گا۔

واضح رہے کہ پہلے اس منصوبے کو مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن30 ستمبر تھی۔

دوسری جانب گزشتہ روز وزیر اعلیٰ پنجاب نےکلمہ چوک ریماڈلنگ منصوبہ کو جلد از جلد مکمل کرنے کے احکامات جاری   کئے تھے،ان کا کہنا تھاکہ 24 گھنٹوں کے اندر لبرٹی سے کلمہ چوک تک دو لین فنکشنل کی جائیں ، جس کے بعد رات کے وقت بھی کلمہ چوک منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے  جبکہ  منصوبے کو مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن 15 مئی کی بجائے 15 فروری کر دی گئی ہے ۔

مزیدخبریں