(24 نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کی24 نیوز کے رپورٹر کیساتھ بدتمیزی ، سینئر تجزیہ کار سلیم بخاری بھی طیش میں آگئے اور کھری کھری سنا دیں۔
تفصیلات کے مطابق 24 نیوز کے رپورٹر کے سوال ”آپ کے دور میں بھی سیاستدانوں کو جیل میں ڈالا گیا تھا“پر شیخ رشید نے انتہائی ہتک آمیز رویہ اختیارکیا،شیخ رشید نے سوال کے جواب میں 24 نیوز کو برا بھلا کہا۔
صحافی نے کہاکہ آپ پرسنل ہو گئے ہیں ،اس پر سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہاکہ جی میں آپ کے ساتھ پرسنل ہوں ،ان کاکہناتھا کہ میں کہتا ہوں کہ رانا ثنا اللہ چور ہے ڈاکو ہے بدمعاش ہے بے ایمان ہے ۔
سینئر تجزیہ کار سلیم بخاری نے کہاکہ میں تو پہلے ہی شیخ رشید کو”بھونپو“کہتا ہوں ،ان کا نہ کوئی پیندہ نہ کچھ ہے ، ہر حکومت میں وہ موجود ہوتے ہیں،جو زبان انہو ںنے استعمال کی ہے میں انہیں خبردار کر رہا ہوں، شیخ صاحب نے اپنا منہ بند نہ کیا، تو ان کے پوتڑے میں کھولوں گا،لائیو چینل پر بتاﺅں گا کہ ان کی اوقات ہے کیا،ان کو رپورٹر سے بات کرنے کی تمیز نہیں ہے، پتہ نہیں ان کوکس نے سیاستدان بنایا ہے ۔
سینئر تجزیہ کار نے کہاکہ میں شیخ رشید کو مخاطب کرکے کہتا ہوں کہ تم نے آئندہ ہمارے رپورٹر کیساتھ بدتمیزی کی ،تو میں چوک میں تمہارے کپڑے اتار دوں گا،تمہیں اپنی اوقات کا پتہ ہونا چاہئے ،اگر انہیں رپورٹر کیساتھ بات کرنے کی تمیز نہیں ہے ،تو انہیں سیاستدان ہونے کا بھی کوئی حق نہیں ہے ۔
سلیم بخاری نے کہاکہ ان کو اب جواب دیا جائے گایہ جواب لینے کے عادی نہیں ہے ان کو ان کی زبان میں جواب دیا جائے گا،یہ ضیا الحق کے بھی ساتھ تھا، یہ پرویز مشرف کے بھی ساتھ تھا ،اس کی اوقات کیا ہے کہ کسی رپورٹر سے اس طرح سے بات کرے، ان کو اپنے لہجے اور اپنے جذبات پر کنٹرول کرنا ہو گا،یہ آپ کے با پ کا ملک نہیں ہے اگر آپ کے ہاتھ سے اقتدار چھوٹ گیا ہے تو آپ اس طرح سے بول رہے ہیں آپ کو اس پر قابو پانا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: سونا پھر سے مہنگا، تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا