ایئر انڈیا نے ’’پی گیٹ ‘‘سکینڈل کے بعد شراب پالیسی میں ترمیم کااعلان کر دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)ایئر انڈیا نے ’’پی گیٹ‘‘سکینڈل اور 40ہزار ڈالر جرمانے کے بعد شراب پالیسی میں ترمیم کا اعلان کر دیا ہے .
تفصیلات کے مطابق گزشتہ ماہ ایئر انڈیا کی فلائٹ میں امریکی بینک کے ایگزیکٹو کی جانب سے بزنس کلا س میں 72 سالہ خاتون پر پیشاب کر نے کا واقعہ سامنے آیا تھا ، جس پر ائر لائن کو 40ہزار امریکی ڈالر کا جرمانہ کیا گیا تھا، جس پر اب ایئر لائن نے امریکی ریسٹورنٹس کے ’’گرین لائٹ سسٹم ‘‘ کو اپنانے اور اپنے کریو سٹاف کو ٹریننگ دینے کا فیصلہ کیا ہے ۔
ایئر لائن کو ’’پی گیٹ ‘‘ سکینڈ میں خاتون کی شکایت پر بہتر انداز میں عملدرآمد نہ کرنے اور امریکی شہری کو جانے دینے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا ، لیکن ایئر انڈیا کا کہنا ہے کہ ملزم نے دوران سفر پرواز کی حفاظت کو خطرے میں نہیں ڈالا اور نہ ہی سٹاف کی جانب سے ملزم کو زیادہ الکوحل پلائی گئی ۔
تاہم، ایئر لائن نے اس واقعے کی اطلاع دینے میں ناکامی کا اعتراف کیا جو کہ 26 نومبر کو ہوا تھا ، انڈین ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن نے گزشتہ ہفتے ایئر انڈیا پر تین ملین روپے اور ایئر لائن کے ڈائریکٹر آف ان فلائٹ سروسز پر اضافی تین لاکھ روپے جرمانہ کیا۔
حفاظت اور نظم و ضبط کو یقینی بنانے کے لیے پرواز کے پائلٹ کا لائسنس بھی 3ماہ کے لیے معطل کر دیا گیا تھا، ڈی جی سی اے نے منگل کے روز 6 دسمبر کو پیرس سے نئی دہلی جانے والی ایک اور پرواز میں مسافروں کے بے راہ روی کے مزید 2 واقعات کی اطلاع دینے میں ناکام رہنے پر ایئر لائن پر دس لاکھ روپے کا اضافی جرمانہ عائد کیا تھا ۔
ایئر انڈیا نے ایک بیان میں کہاکہ "ہم نے دیگر کیریئرز کے پریکٹس اور یو ایس نیشنل ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کے ضوابط کے تحت اپنی موجودہ ان فلائٹ ’’الکحل سروس پالیسی ‘‘کا جائزہ لیا ہے، ایئر انڈیا نے کہا کہ ایئر لائن اب عملے کے ارکان کو نشہ کے ممکنہ معاملات کو پہچاننے اور ان کا انتظام کرنے کی تربیت دے گی ۔