نیپال میں 5.4 شدت کا زلزلہ،عمارتیں جھولتی رہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )نیپال میں5.4 شدت کے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ذرائع نے بتایاکہ زلزلے کے جھٹکے بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں بھی محسوس کئے گئے ،زلزلے کا مرکز پڑوسی ملک نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو سے300 کلومیٹر جبکہ ضلع جملا کے شمال مغرب میں تقریبا 63 کلومیٹر کی دوری پر تھا۔ذرائع کا بتانا ہے زلزلے کی زمین کے اندر10 کلومیٹر کی گہرائی تھی۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز اور تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چھتوں پر لٹکے پنکھے جھول رہے ہیں جبکہ چند تصاویر میں کھڑکیاں اور دروازے بھی ٹوٹے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ، فواد چودھری کی بازیابی کی درخواست خارج