(24 نیوز)وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی کی ملاقات ہوئی ہے،وزیراعظم نے سید محسن رضا نقوی کو نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس موقع پروزیراعظم شہباز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا امید ہے آپ اپنی ذمہ داری آئین کے مطابق احسن طریقے سے سر انجام دینگے اور الیکشن کے عمل کو غیر جانبدارانہ اور شفاف بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: نیپال میں 5.4 شدت کا زلزلہ،عمارتیں جھولتی رہیں