عدالت اگرفوادچودھری کو ضمانت دیتی ہے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں، خواجہ آصف

Jan 25, 2023 | 22:59:PM
عدالت اگرفوادچودھری کو ضمانت دیتی ہے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں، خواجہ آصف
کیپشن: خواجہ آصف، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ ہم سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتے ،بتائیں دس ماہ میں ہم نے کس کو گرفتار کیا ہے ،عدالت اگرفوادچودھری کو ضمانت دیتی ہے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاکہ عمران خان کو گرفتار کرنے کا کوئی پلان نہیں ، عمران خان عدلیہ اور دیگر اداروں کو دباﺅ میں لانے کی کوشش کررہے ہیں،عمران خان کی آوازسے خوف ظاہر ہو رہا تھا،ان کاکہناتھا کہ یہ وہی لوگ ہیں، میری ضمانت کے کیس میں چار بنچ ٹوٹے ، ہم نے قانون کا راستہ اپنا یا قانون نے ہمیں ریلیف دیا۔
خواجہ آصف نے کہاکہ ہم ان کے مخالفین ہیں ہمیں یہ گالیاں اس کا غصہ یاملال نہیں ،اگر الیکشن کمیشن ممبران کے گھروں تک پہنچنے کی دھمکی دی جائے تو کیا ہم دفاع نہیں کرینگے؟عدلیہ اگر فوادچودھری کی ضمانت کرتی ہے تو ہمیں کوئی گلہ نہیں ،شہباز گل اعظم سواتی گرفتار ہوئے تین چار دن بعد عدالت سے ضمانت ملی ،عمران خان اس شخص کو گالیاں دیتے ہیں جس کی انگلی پکڑ کر اقتدارمیں آئے۔

یہ بھی پڑھیں:  5.4 شدت کا زلزلہ،عمارتیں جھولتی رہیں