منڈی بہاؤالدین، میاں شہباز شریف کا جلسہ، مقامی قیادت کی جانب سے آتشبازی کا مظاہرہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(لیاقت نقوی) پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف کل منڈی بہاؤالدین میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے جس سے پہلے آج مقامی قیادت کی جانب سے قائداعظم گراؤنڈ میں زبردست آتشبازی کا مظاہرہ کیا گیا۔
اس دوران مسلم لیگ ن کے اسپورٹرز جلسہ گاہ میں اصلی شیر لے آئے جو وہاں موجود لوگوں کی توجہ کا مزکز بنا رہا، اس کے علاوہ جلسہ گاہ کے سٹیج سے کرنسی نوٹ بھی نچھاور کیے گئے جبکہ پُرجوش کارکنان کی جانب سے پارٹی ترانوں پر رقص بھی کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے: پی پی 149 سے مزید دو امیدوار عبدالعلیم خان کے حق میں دستبردار
پارٹی ذرائع کے مطابق جلسہ گاہ میں 10 ہزار سے زائد کرسیاں لگائی گئی ہیں۔