سردی اپنے عروج پر،محکمہ موسمیات نے بارشوں کی نوید سنا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) جنوری کا مہینہ ختم ہونے کو ہے لیکن سردی اپنے عروج پر ،محکمہ موسمیات نے بارشوں کی نوید سنا دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے 28 جنوری تک پنجاب کے مختلف شہروں میں بارشوں کاامکان ہے، خشک سردی کاخاتمہ ہوگا،بارشیں ہونے سے باعث موسمی امراض میں کمی ہوگی،پنجاب کے میدانی علاقے جنوری کے آخری ہفتے میں بھی دھند کی لپیٹ میں رہیں گے۔
گلگت بلتستان، کشمیر ،خیبر پختونخوااورمری میں بھی بارش اور پہاڑوں پر برف باری کی پیشگوئی کی گئی ہے ،کل بلوچستان میں بادل برسنے کا بھی امکان ہے،آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے، ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد رہنے کا امکان ہے،چترال، دیر، سوات، کوہاٹ اور مالا کنڈ میں بھی برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، بلوچستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی پیشگوئی ہے۔
اسلام آباد اور گر دو نواح میں رات کودھند چھائے رہنے کا امکان ظاہر کیا گیاہے جبکہ مری اور گلیات میں سردی کی شدت برقرار رہے گی،محکمہ موسمیات کے مطابق بہا ولپور، ساہیوال، اوکاڑہ، قصور، لاہور، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، راولپنڈی، اٹک، جہلم اور منگلا میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ؟فی لٹر کتنا مہنگا ہو گا؟اہم خبر سامنے آ گئی
فیصل آباد، جھنگ، سرگودھا، منڈی بہاؤالدین، ٹوبہ ٹیک سنگھ، خانیوال، ملتان، خان پور، رحیم یار خان، حافظ آباد، بھکر، لیہ، ڈیرہ غا زی خان اور گرد و نواح میں دھند چھائے رہنے کی پیشگوئی ہے۔
لاہورمیں سرد ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا،شہر کا موجودہ درجہ حرارت7ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جا رہا ہے،لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں چھٹے نمبر پر آ گیا ۔
شہر لاہور میں ہوا میں نمی کا تناسب 90فیصد ریکارڈ کیاگیا،لاہور شہر میں ہوائیں 3 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں،لاہورمیں فضائی آلودگی کی شرح میں کمی ،ائیرکوالٹی انڈیکس 166ریکارڈ کی گئی،آئندہ ہفتے دھند میں مزید شدت آئے گی۔