(ویب ڈیسک )فیڈرل بیورو آف ریونیو (ایف بی آر) نے الیکشن سے قبل تاجروں کیلئے ریٹیلر اسکیم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے تاجروں کی رجسٹریشن کیلئے ’تاجردوست‘ موبائل ایپ تیارکرلی ہے جس کے تحت ٹیکس نیٹ سے باہر تاجروں کو دوست ایپ کے ذریعے رجسٹرڈ کیا جائےگا، اس ایپ کے ذریعے دکانداروں کی آمدن کا ریکارڈ ایف بی آرکو موصول ہوگا۔ دکانداروں پر سالانہ آمدن کے مطابق ٹیکس عائد ہوگا جسے ماہانہ وصول کیا جائےگا۔
ضرور پڑھیں:سونے کی قیمت میں بڑی کمی
ذرائع کے مطابق اس اسکیم سے اسلام آباد،کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں ریٹیلرز سے 100 ارب روپے ٹیکس آمدن متوقع ہے جب کہ دوسرے مرحلے میں دیگر شہروں کے تاجروں کی رجسٹریشن شروع کی جائےگی اور ملک بھرکے ریٹیلرزپرٹیکس لگائے جانے سے تقریباً 300 ارب سے زائد آمدن متوقع ہے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ دکان کے سائز اور سالانہ آمدن پر ٹیکس عائد کیا جائےگا جو ماہانہ بنیاد پراکٹھا ہوگا، اسکیم کے تحت تمام شعبوں سے منسلک کاروباروں اور افراد پرٹیکس عائد کیا جائےگا۔