گرینڈ سلیم ’آسٹریلین اوپن‘میں بڑا اپ سیٹ، سابق عالمی نمبر ون کارلوس ٹورنامنٹ سے باہر

Jan 25, 2024 | 15:22:PM

(24 نیوز )ٹینس سیزن کے پہلے گرینڈ سلیم ’’آسٹریلین اوپن‘‘ میں بڑا اپ سیٹ ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق عالمی نمبر ون کارلوس الکاریز کو  کوارٹر فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ، ٹورنامنٹ کے فیورٹ پلیئر کو جرمنی کے الیگزینڈر زیوریف نے شکست دی،دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 4 سیٹ پرمشتمل کھیل ہوا جس میں  الیگزینڈر زیوریف کی واضح برتری دیکھائی دی ،الیگزینڈر زیوریف نے عالمی نمبر ون کارلوس الکاریز کو  پہلا سیٹ 6.1 اور دوسرا 6.3 سے ہرا یا جبکہ تیسرا سیٹ انتہائی دلچسپ رہا جو الکاریز نے 7.6  سے اپنی طرف کر لیا اس کے بعد چوتھا سیٹ  الیگزینڈر  زیوریف نے پھر سے 6.4 کیساتھ جیت کر عالمی نمبر ون کارلوس الکاریز کو ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔ 

یہ بھی پڑھیں : پنجاب میں الیکشن سے قبل ہی فوج تعینات کرنے کا فیصلہ

مزیدخبریں